5 گیندوں پر 5 شکار: کرٹس کیمفر نے ٹی20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈبلن میں جاری آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے 23ویں میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان اور آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ میں بدترین بولنگ کا نیا ریکارڈ، یہ اعزاز کس بولر کو ملا؟

نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیمفر نے 2.3 اوورز میں محض 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کی مسلسل گیندوں پر یہ کمال کیا۔

12ویں اوور کی آخری 2 گیندوں پر وکٹیں لینے کے بعد وہ ہیٹ ٹرک پوزیشن پر آ گئے، جسے انہوں نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر مکمل کیا۔

پھر اگلی 2 گیندوں پر بھی نئے بیٹرز کو آؤٹ کر کے 5 گیندوں پر مسلسل 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

اس شاندار کارکردگی کے باعث ویریئرز کی ٹیم، جو ایک موقع پر 5 وکٹوں پر 87 رنز پر کھڑی تھی، 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 88 پر ڈھیر ہو گئی۔ کیمفر کی بولنگ نے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیمفر کا کہنا تھا کہ اوور تبدیل ہونے کی وجہ سے وہ لمحہ بھر کے لیے الجھن میں تھے کہ کیا ہو رہا ہے، مگر انہوں نے اپنی تمام تر توجہ بولنگ پر رکھی اور یہ اعزاز حاصل کر لیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایک اور بیٹر آتا تو کیا وہ 6 گیندوں پر 6 آؤٹ کر لیتے؟ کیمفر نے مسکراتے ہوئے کہا: ’نہیں، میرا نہیں خیال کہ ایسا ہو سکتا، لیکن میں اس کارکردگی پر بے حد خوش ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں:43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟

کرٹس کیمفر کو اس شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس ریکارڈ نے نہ صرف ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا بلکہ ٹی20 کرکٹ میں بھی ایک نیا باب رقم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں