ہنی سنگھ منشیات کے عادی کیسے ہوئے، معروف گلوکار کے انکشافات

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی ریپروگلوکار ہنی سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ منشیات کا استعمال ان کے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی، جس نے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے جسم سے منشیات کو مکمل طور پر خارج کرنے میں انہیں تقریباً 8 سال لگے۔

ایک انٹرویو میں ہنی سنگھ نے کہا کہ ’15-20 سال قبل کا ہنی سنگھ ذہین اور پرعزم تھا، لیکن اس نے ایک بڑی غلطی کی اور وہ تھی منشیات کا استعمال۔ منشیات نے مجھے بہت نقصان پہنچایا، اور آج میں اپنے چھوٹے بھائیوں اور بہنوں کو کہتا ہوں کہ وہ منشیات سے دور رہیں کیونکہ یہ آپ کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں اور آپ کو احساس بھی نہیں ہوتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں آج بھی ذہنی مریض ہوں‘، یویو ہنی سنگھ

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے 2014 میں منشیات چھوڑ دی تھیں جب مجھے بتایا گیا کہ میں بیمار ہوں۔ لیکن اس کے باوجود مجھے مکمل صحت یابی میں 8 سال لگے۔ یہ میری جسم سے آسانی سے نہیں گیا اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی حتیٰ کہ میرا دشمن بھی، وہ سب کچھ جھیلے جو میں نے جھیلا‘۔

ہنی سنگھ نے مزید بتایا کہ’2012 سے 2014 کے دوران اپنے کیریئر کے عروج پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں اپنے والدین سے ملاقات سے گریز کرتا تھا کیونکہ میں شہرت سمیٹنے اور پیسے کمانے میں مصروف تھا۔ میں دنیا بھر میں ٹور کر رہا تھا اور انہیں بھول گیا تھا۔ اور میں نے ان سے فاصلہ بھی رکھا کیانکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ والدین کو میری نشے کی عادت کا پتہ چل جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے ہنی سنگھ کو فلم کی پیشکش کیوں کی؟

 یو یو ہنی سنگھ 2012 میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھے جب وہ زوال کا شکار ہوئے۔ اپنے گانے دیسی کلاکار کی کامیابی کے بعد انہیں بائپولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی اور انہوں نے منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔ 2017 میں ہنی سنگھ ٹور کے دوران رو پڑے۔ انہوں نے موسیقی اور منشیات چھوڑ دی دہلی واپس آئے اور ڈاکٹروں اور تھراپسٹ کی عالمی ٹیم کے ساتھ بحالی کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں منشیات اور شراب میں ڈوب رہا تھا، 12-15 جوائنٹس سگریٹ کر رہا تھا اور بوتلیں پی رہا تھا۔ میں نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا اور خود پر قابو کھو دیا۔ ایک بار میں اتنا نشے میں تھا کہ میں نے ایک دوست کو اس کے پیٹ پر 8 بار کاٹا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق معروف گلوکار ہنی سنگھ کو خاتون کیوں سمجھتے رہے؟

کام سے وقفے کے بعد ہنی سنگھ 2023 میں گانے Kalaastar کے ساتھ واپس آئے، جو Desi Kalakaar کا سیکوئل ہے۔ وہ اب اپنی موسیقی کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے My Story World Tour کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا آغاز 6 فروری 2026 کو دبئی میں Coca-Cola Arena سے ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے حال ہی میں اپنا البم 51 Glorious Days بھی ریلیز کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب