پاکستانی پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق جنہیں بھنگڑا کے بادشاہ کے طور بھی جانا جاتا ہے، ان کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور خاص طور پر ان کے پنجابی گیت پاکستان کی ہر شادی کا لازمی حصہ ہیں۔
ابرارالحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ ابرارالحق نے بھارتی ریپروگلوکار کے حوالے سے ایک مزاحیہ بات بھی شیئرکی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنی سنگھ اسلام کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
ابرارالحق نے بتایا کہ ایک دن ان کے مینجر نے بتایا کہ ہنی نامی ایک عورت آپ کے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہےجس پر انہوں نے انکار کر دیا، مینجر کو 3,4 دن کے بعد پھر فون آیا کہ ہنی کا مینجر گانے کی درخواست کر رہا ہے جس پر ابرارالحق نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ ہنی نے مینجر بھی رکھا ہواہے۔
ابرارالحق نے مینجر سے پوچھا کہیں وہ ہنی سنگھ تو نہیں تھا جس پر مینجر نے ہاں میں جواب دیا تو ابرارالحق نے کہا ’تمہیں ہنی سنگھ کا نہیں پتہ‘ تب معلوم ہوا کے ہنی کوئی خاتون نہیں بلکہ معروف بھارتی ریپر ہنی سنگھ ہیں۔ ابرار الحق نے پھر ہندوستانی گلوکار سے بات کی اور بعد میں انہوں نے مل کر ایک ٹریک بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟
ابرارالحق کے معروف گانوں میں ’بلودے گھر‘ اور ’چمکیلی بارات لے کے آپ آئی اے‘ا ور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی میں بھی شمولیت اختیار کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ابرار الحق ایک نجی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین ہیں۔