گلوکارہ شاہدہ منی کا نیا سونگ ’میں نہ جمدی‘ ریلیز

منگل 31 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنا نیا سونگ’میں نہ جمدی‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا۔

اس گانے کو خصوصی طور پر ریمکس کیا گیا ہے جس کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس اور اس کا میوزک، ڈائریکٹر مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے جس میں گلوکارہ شاہدہ منی اور ماڈل علی جمشید نے ماڈلنگ کی۔

گانے کو فلم انڈسٹری کے نامور میوزک ڈائریکٹر ماسٹر عبداللّٰہ کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا ہے، ماسٹر عبداللّٰہ نے ماضی کی معروف لالی وڈ فلم ’شریف بدمعاش‘ میں شامل گانے ’میں نہ جمدی‘ کا میوزک ترتیب دیا تھا۔

اس حوالے سے میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر فنکار کا کوئی نہ کوئی آئیڈیل ہوتا ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوتا ہے، گائیکی کی دنیا میں ملکہ ترنم نور جہاں میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور میں انہیں اپنا روحانی استاد مانتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ان کا گایا ہوا گانا اور لیجنڈ موسیقار ماسٹر عبداللّٰہ کا تیار کردہ میوزک کو ریمکس کرکے ان کو ٹربیوٹ پیش کیا ہے جس کو میوزک کی دنیا اور میرے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر گانے کے پروڈیوسر نعمان حیدر رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا میوزک ہر لحاظ سے اتنا شاندار ہے کہ ایک ایک ماضی کا گیت اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں