مسجدِ نبویؐ میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے سہولتوں میں مزید اضافہ

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل پریزیڈنسی برائے حرمین شریفین نے مسجدِ نبویؐ میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے سہولتیں مزید بہتر بنا دیں، جس کا مقصد عمر رسیدہ زائرین اور خصوصی ضرورت کے حامل افراد کو عبادات ادا کرنے میں زیادہ آسانی اور سکون فراہم کرنا ہے۔

خصوصی نمازی مقامات اور سہولیات کی فراہمی

انتظامیہ نے مسجد کے مرکزی دروازوں کے قریب بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی نماز کے مقامات مختص کیے ہیں۔ سماعت سے محروم افراد کے لیے الگ نماز گاہ قائم کی گئی ہے جہاں خطبوں کے دوران اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ مغربی حصے کی چھت پر واقع گیٹ نمبر 6 کو ان کی آمد و رفت کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

بصارت سے محروم نمازیوں کے لیے بریل قرآن پاک کی نقول بھی بڑے پیمانے پر تقسیم کی جارہی ہیں۔

آمد و رفت کے لیے خصوصی انتظامات

زائرین کی نقل و حرکت آسان بنانے کے لیے الیکٹرک گالف کارٹس، وہیل چیئرز اور دستی وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں، جن میں سے دستی وہیل چیئرز خروجی دروازہ 309 اور 343 پر بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

مسجد کے داخلی راستوں اور سہولتی مقامات پر ریمپس نصب کیے گئے ہیں، جبکہ زائرین خصوصاً وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لیے زمزم ڈسپنسرز کے لیے خصوصی اسٹینڈ بھی لگائے گئے ہیں۔

لفٹس، ایسکلیٹرز اور دیگر خدمات

مسجدِ نبویؐ اور اس کے صحنوں میں مجموعی طور پر 180 لفٹس اور 156 ایسکلیٹرز نصب ہیں، جن میں سے 24 مسجد کے اندر موجود ہیں۔ بزرگ اور معذور افراد کے لیے مجموعی طور پر 62 خصوصی ٹوائلٹس بھی مختص کیے گئے ہیں، جو مرد و خواتین کے حصوں میں تقسیم ہیں۔

جنرل پریزیڈنسی کا کہنا ہے کہ ان سہولتوں کا مقصد تمام زائرین، خصوصاً بزرگوں اور معذور افراد، کو عبادت کے دوران بہترین ممکنہ آرام اور آسانی فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!