ایک بیوی، 5 شوہر: بھارت کی 5 ہزار سالہ تہذیب یا عورت پر ظلم؟

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے کچھ علاقوں میں آج بھی رائج قدیم رسم پولیانڈری (Polyandry) انسانی حقوق اور خواتین کے وقار کے لیے شدید خطرہ بن گئی ہے۔ اس رسم میں ایک خاتون کو بیک وقت متعدد مردوں کی شریکِ حیات ہونا پڑتا ہے، جسے بھارت سرکار ثقافتی ورثہ اور 5 ہزار سالہ تہذیب کا نام دیتی ہے۔

خواتین کے حقوق کے کارکنان اس روایت کو نہ صرف غیر انسانی بلکہ غیر منصفانہ قرار دیتے ہیں، کیونکہ یہ عورت کی مرضی اور اختیار کو مکمل طور پر نظر انداز کرتی ہے۔

ان کے مطابق کوئی بھی رسم یا روایت عورت کے بنیادی حقوق اور شخصی آزادی کے اوپر فوقیت نہیں رکھ سکتی۔

سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے تہذیب یا ثقافت کا نام دے کر جائز قرار دینا سراسر غیر منطقی ہے، اور ایسے مظالم کو اب ختم کرنا معاشرتی انصاف کی ضرورت ہے۔

خواتین کے حقوق کی تنظیمیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ بھارت کی مودی سرکار اور مقامی انتظامیہ فوری اقدامات کرت ہوئے لوگوں میں شعور بیدار کرے اور شادی کے معاملات میں رضامندی، برابری اور آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں