بشریٰ بی بی کو رہا کر دینا چاہیے، کیپٹن صفدر کا بڑا بیان سامنے آگیا

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما کیپٹن صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کی اپیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ہزارہ سے الیکشن ہارے نہیں، ووٹ گننے میں غلطی ہوئی، کیپٹن صفدر کا دعویٰ

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصدق اعوان اور کیپٹن صفدر آپس میں محوِ گفتگو ہیں۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ ان پر مختلف جیلوں میں رہنے کا طویل تجربہ رہا ہے، آپ اڈیالہ جیل میں بھی رہے ہیں جس کا بہت چرچا ہے، آپ نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے، سوائے مچھ جیل کے کوئی جیل ایسی نہیں جہاں آپ بند نہ ہوئے ہوں۔

تصدق اعوان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اڈیالہ جیل والے کو بھی اب چھوڑیں، لڑائی معاف کریں، رات کو وہاں وزیراعلیٰ آگ جلا کے بیٹھا رہا ہے، اب اسے چھوڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 5 غدار ججوں کو سزا دو ورنہ قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، کیپٹن صفدر کی ویڈیو وائرل

جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ چھوڑ ہی دو بیچارے کو، 75، 76 سال اس کی عمر ہو گئی ہے، میرے خیال میں اب وہ سیاست بھی نہیں کرے گا، انہیں چھوڑ دینا چاہیے۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ اسے (عمران خان) چھوڑیں نہ چھوڑیں لیکن بیبو (بشریٰ بی بی) کو چھوڑ دینا چاہیے، وہ جیل میں تکلیف میں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی