شاہ غلام قادر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، اسپیکر نے منظوری دے دی

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے قائدہ 17 الف کے تحت اکثریت رائے پر منظوری دی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر نامزد

سیکریٹریٹ قانون ساز اسمبلی سے اسپیکر کی جانب سے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت بنا لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ووٹ دیتے وقت مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہم کسی صورت حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجا محمد فاروق حیدر نے آج ہی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے چیمبر میں قائد حزبِ اختلاف کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: مسلم کانفرنس سے اتحاد کا آپشن موجود، پیپلز پارٹی کو امیدوار ہی نہیں مل رہے،شاہ غلام قادر

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیئر پارلیمنٹیرین خواجہ فاروق آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp