بلوچستان: بیرونِ ملک دہشت گرد قیادت کیخلاف گھیرا تنگ، بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث بیرونِ ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی سطح کے ایک اعلیٰ اجلاس میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں حکام نے کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کے رہنماؤں کے مقامی سہولت کاروں سے روابط، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 18 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک

وزیرِاعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ درج مقدمات کی پروسیکیوشن تیز کی جائے اور وفاقی وزارتِ داخلہ و وزارتِ خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز جاری کرنے کی کارروائی کو فوری طور پر آگے بڑھایا جائے۔

وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث اندرون و بیرون ملک ہرعنصر کے خلاف مؤثراور فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

’بلوچستان کی سرزمین پر خون بہانے والوں کو دنیا کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے۔‘

مزید پڑھیں: شہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے پر سخت کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لبادہ اوڑھے کالعدم تنظیموں کے بیرون ملک بیٹھے سربراہان اور کمانڈرز کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے نئے قوانین کے تحت کارروائیاں تیز کرنے، محکمہ داخلہ کے تحت قائم پروونشل ایکشن پلان سیل کو مزید متحرک کرنے اور تمام دہشت گرد تنظیموں کے رہنماؤں اور سہولت کاروں کی مکمل فہرست مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ دستیاب شواہد کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر وفاقی حکومت کی مدد سے ہر بین الاقوامی فورم پر پیش کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر مؤثر قانونی کارروائی کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: سیاست میں ملوث سرکاری ملازم کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

وزیرِاعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مزید کسی غیر ملکی ایجنڈے کا شکار نہیں ہوگا۔

’ریاست دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی اور آخری سہولت کار تک پیچھا کیا جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم