فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد جمع

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

قرارداد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی کو ملک کی عسکری تاریخ کا ’نیا اور سنہری باب‘ قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی اس اہم تعیناتی سے نہ صرف پاکستان کا دفاعی ڈھانچہ مضبوط ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج سے متعلق ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی

متن کے مطابق اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمن ممالک کے اوسان خطا ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعیناتی پاکستان کی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابلِ تسخیر بنانے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

شعیب صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اور سول حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم کو اس مضبوط عسکری قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم : چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

قرارداد میں اس بات پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ دفاعی استحکام اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کے لیے مسلسل کاوشوں پر ایوان کو مکمل یقین ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں ملکی دفاعی نظام اہم سنگِ میل عبور کر رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ اپنی قیادت میں ملک کو بھرپور کامیابیوں سے ہمکنار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘