پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔
وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔
کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر غور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اور اس اہم موقع کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عوامی روابط کے فروغ کے لیے بھی موثر انداز میں منایا جائے گا۔













