پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث ڈرائیور اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈرائیور کی طبیعت کی خرابی ۔۔۔۔پشاور بی آر ٹی بس خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی pic.twitter.com/VECwX7vOV0
— Farzana Ali (@farzanaalispark) December 8, 2025
رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی طبیعت خراب ہونے کے باعث بس خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی، اور جنگلے کے ساتھ جا ٹکرائی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس کو اسلامیہ کالج پشاور کے پاس حادثہ پیش آیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی کو بی آر ٹی جنگلے کے ساتھ ٹکرا دیا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال
خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 3 خواتین اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم تمام زخمی معمولی نوعیت کے تھے۔
ڈیوٹی مینیجر عمر اقبال نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔














