بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے کے ماہی گیر رہا کردیے

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش اور بھارت نے ایک دوسرے کے پانیوں میں گرفتار ہونے والے ماہی گیروں کی باہمی واپسی (ریپٹری ایشن) کا عمل مکمل کر لیا جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک مربوط انسانی ہمدردی اور سفارتی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت میں حراست میں رکھے گئے 32 بنگلہ دیشی ماہی گیر اور بنگلہ دیش میں گرفتار 47 بھارتی ماہی گیر آج سہ پہر خلیج بنگال میں بین الاقوامی بحری سرحد پر ایک منظم عمل کے تحت ایک دوسرے کے حوالے کیے گئے۔

اس موقعے پر بھارت کوسٹ گارڈ نے 32 بنگلہ دیشی ماہی گیر بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے حوالے کیے جبکہ بنگلہ دیش نے بیک وقت 47 بھارتی شہری واپس کیے۔

تبادلے کے دوران بھارت نے بنگلہ دیش کی ایک ماہی گیری کشتی بھی واپس کی جبکہ بنگلہ دیش نے 3 بھارتی کشتیاں لوٹا دیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

اسی دوران ایک علیحدہ پیش رفت میں، میگھالیہ، بھارت میں زیرِ حراست چھ بنگلہ دیشی ماہی گیر بھی آج نکوگا¶ن لینڈ پورٹ (ضلع شیرپور) کے ذریعے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) کی نگرانی میں وطن واپس لائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بی جی بی اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کے درمیان رابطہ اور کوآرڈی نیشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق، یہ کامیاب ریپٹری ایشن کئی اداروں کے قریبی تعاون کا نتیجہ ہے جن میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ ماہی پروری و مویشی پروری، وزارتِ جہاز رانی، بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ، بی جی بی، پولیس اور مقامی انتظامیہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آئندہ انتخابات میں بی این پی سب سے زیادہ سیٹیں جیتے گی، جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہوگی، سروے

علاقائی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے منظم تبادلے دونوں ممالک کے درمیان سمندری اور سرحدی گرفتاریوں سے پیدا ہونے والے تناؤ میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جو اب بھی ایک بار بار سامنے آنے والا چیلنج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں