مشرقی بیت المقدس میں اقوامِ متحدہ کے ایجنسی دفتر پر اسرائیلی چھاپہ، اقوامِ متحدہ کا شدید احتجاج

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپے اور عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرائے جانے پر اقوام متحدہ نے سخت مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اور ٹیکس حکام نے پیر کے روز UNRWA کے ہیڈکوارٹرز پر یہ کارروائی کی، جو ان کے بقول بلدیاتی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی تھی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اہلکاروں نے دفتر سے فرنیچر، آئی ٹی آلات اور دیگر سامان ضبط کیا۔ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے عمارت پر لہراتا ہوا اقوامِ متحدہ کا پرچم اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی پرچم لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل اقوام متحدہ کے عملے کا دہشت گرد گروپوں سے تعلق ثابت کرنے میں ناکام

UNRWA کے سربراہ فلیپ لزارینی نے واقعے کو خطرناک precedent قرار دیتے ہوئے کہا کہ
گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کا UNRWA کے مشرقی بیت المقدس کمپاؤنڈ میں گھس کر کنٹرول سنبھالنا اور UN کے پرچم کی جگہ اسرائیلی پرچم لگانا انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ لمحۂ فکریہ ہے۔ جو آج UNRWA کے ساتھ ہوا، وہ کل کسی بھی بین الاقوامی تنظیم یا سفارتی مشن کے ساتھ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  اقوام متحدہ کے دفاتر ناقابلِ دست اندازی ہیں اور کسی بھی قسم کی مداخلت سے محفوظ رہنے چاہئیں۔

 اسرائیل کی طرف سے پابندی اور الزامات

اسرائیل نے اکتوبر 2024 میں UNRWA کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی، الزام لگاتے ہوئے کہ یہ ایجنسی خفیہ طور پر حماس کی مدد اور انہیں کور فراہم کرتی ہے۔ اقوام متحدہ نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

بیت المقدس کے ڈپٹی میئر آریہ کِنگ نے چھاپے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ UNRWA کو مشرقی بیت المقدس میں کام کرنے کی اجازت ہی نہیں، کیونکہ یہ علاقہ اقوام متحدہ کے نزدیک مقبوضہ فلسطینی سرزمین ہے۔ ان کے مطابق ’قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا سکتی‘۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ UNRWA کا تعلق ’7 اکتوبر 2023 کے حملے اور ہلاکتوں‘ سے تھا، جنہیں اسرائیل نے غزہ جنگ کا محرک قرار دیا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ کی اپنی تحقیقات کے مطابق صرف 9 UNRWA ملازمین کے ممکنہ طور پر حملے میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے، جبکہ ادارے کی مجموعی سطح پر حماس سے تعلق کے الزام کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پہنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ

 واضح رہے کہ UNRWA فلسطینی مہاجرین کی تعلیم، صحت، رہائش اور امدادی ضروریات پوری کرنے والی سب سے بڑی بین الاقوامی ایجنسی ہے۔ اسرائیل اور اقوام متحدہ کے درمیان گزشتہ 2 برسوں سے اس کے کردار، اختیارات اور عملے پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔

مشرقی بیت المقدس عالمی سطح پر مقبوضہ علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے، اسی لیے UNRWA کا دفتر وہاں بین الاقوامی قوانین کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ نے اسرائیلی حکام سے فوری طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنے، ضبط شدہ سامان واپس کرنے اور ادارے کے دفاتر میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محکمہ زراعت نے ہلدی کے کاشتکاروں کو کیا اہم ہدایات کی ہیں؟

پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم

9 ماہ خلا میں پھنسی رہنے والی ناسا کی خلا باز سنی ولیمز ریٹائر ہو گئیں

نکولس مادورو کی برطرفی کے بعد وینزویلا کے تارکین وطن واپسی پر غور کرنے لگے

شمالی سعودی عرب میں سردی کی لہر، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا

ویڈیو

عمران خان قصہ پارینہ، سارے دروازے بند ہوگئے

5 جی اور پے پال کا انتظار ختم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے موبائل ٹیکسز میں کمی کی بھی خوشخبری سنادی

پشاور کی مارکیٹ جو بسنت کو رنگین بناتی ہے

کالم / تجزیہ

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘