چارسدہ کے پڑانگ قبرستان کے علاقے میں 2 اسکول ٹیچرز کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’روشنی کی شمع جو بجھا دی گئی‘: کوئٹہ کی کم عمر معلمہ کا قتل، ملزم گرفتار
پڑانگ کے گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی کی 2 فی میل اسکول ٹیچرز ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کی گئی، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جاں بحق ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
ذرائع کے مطابق واقعہ کی بنیادی وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دونوں مقتول اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے تھا۔













