پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں اپنی شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’خواتین گھریلو مکھیاں‘، رابی پیرزادہ نے عدنان صدیقی کے بیان کی حمایت کر دی
رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔
نکاح سنت ہے، اور سنت میں برکت ہے۔
نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔ آمین۔
Marriage is a Sunnah, and there is a blessing in the Sunnah. Marriage is a pure relationship that… pic.twitter.com/1cAA1lRLyg— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 12, 2025
علاوہ ازیں رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں خاتون (غالباً وہ خود) اور مرد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں۔
مزید پڑھیے: رابی پیرزادہ نے لمبے، گھنے بالوں کے لیے جادوئی نسخہ بتا دیا
رابی پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اشعار بھی لکھے۔ تاہم انہوں نے تصویر میں ان کے ہمراہ موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کو بالآخر مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار مل ہی گیا
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔












