انٹارکٹیکا میں نوکری کے لیے غیر معمولی معاوضے کی پیشکش، نوجوان کو فیصلہ کرنے میں مشکل درپیش

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک 19سالہ ماحولیاتی محقق کو انٹارکٹیکا میں مکمرڈو اسٹیشن پر 6 ماہ کے ریسرچ کنٹریکٹ کی پیشکش ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی ذاتی زندگی اور 3 سالہ تعلق داری کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔

پیشکش کے مطابق محقق کو 6 ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ ملے گا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 کروڑ 4 لاکھ روپے بنتا ہے، جبکہ کمپنی خوراک، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا میں شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی کا سبب کیا ہے؟

محقق نے آن لائن فورم پر لکھا کہ انٹارکٹیکا میں رہتے ہوئے ان کے تقریباً کوئی اخراجات نہیں ہوں گے، اس لیے پوری تنخواہ جمع کی جاسکتی ہے، تاہم 6 ماہ کی طویل دوری ان کی ذاتی زندگی کے لیے بڑا امتحان بن سکتی ہے۔

Posts from the fire
community on Reddit

ان کے مطابق گرل فرینڈ اسپورٹ کرتی ہیں لیکن طویل جدائی انہیں پریشان کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی موجودہ بچت تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے، اس ملازمت کے بعد ریٹائرمنٹ کے ہدف کے قریب پہنچنے میں مدد ملے گی۔

محقق نے کہا کہ انٹارکٹیکا جیسے دور افتادہ مقام پر رہنا مشکل ہوسکتا ہے، اگرچہ سائنسی تجربات ان کے کیریئر کو نئی سمت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مسلسل سوچ ان کے لیے مشکل ہورہی ہے کہ آیا وہ 6 ماہ کی تنہائی، الگ تھلگ ماحول اور نارمل زندگی سے دوری برداشت کرپائیں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کے پینگوئنز بھی ٹرمپ ٹیرف متاثرین میں شامل

آن لائن فورم پر ہزاروں افراد نے اس معاملے پر رائے دی اور اکثریت نے مشورہ دیا کہ انہیں یہ پیشکش قبول کرنی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اتنی کم مدت میں اپنی دولت دگنی کرنے کا موقع کبھی کبھار ملتا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ وہ خود انٹارکٹیکا جاچکے ہیں، مکمرڈو اسٹیشن وقت گزرنے کے ساتھ بورنگ ہو جاتا ہے لیکن ریسرچ کے مواقع زندگی بدلنے والے ہوتے ہیں، اگرچہ یہ رشتہ ضرور آزمائش میں ڈال سکتا ہے۔

ایک اور رائے میں کہا گیا کہ یہ زندگی میں ایک بار ملنے والا تجربہ ہے، جبکہ مالی فائدہ بھی غیر معمولی ہے۔ متعدد صارفین نے کہا کہ 6 ماہ کا عرصہ اتنا زیادہ نہیں کہ اس کی وجہ سے زندگی کے بڑے مواقع ضائع کر دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فریش گریجویٹس کے لیے ملازمت کی دنیا میں اینٹری مشکل ترین کام، وجوہات کیا ہیں؟

ایک رائے کے مطابق مکمرڈو اسٹیشن بڑا بیس ہے جہاں نسبتاً زیادہ افراد رہتے ہیں، اس لیے مکمل تنہائی کا احساس کم ہوتا ہے۔

یہ معاملہ آن لائن تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور بیشتر صارفین اس پیشکش کو قبول کرنے کے حق میں ہیں، تاہم محقق اب بھی اس تذبذب میں مبتلا ہیں کہ آیا کیریئر اور مالی فائدہ ذاتی زندگی پر ممکنہ اثرات کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم