پاک فوج کی برتری کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، بلاول کا فیلڈ مارشل کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام ہوگیا ہے، پاکستان آرمی نے میدان مار لیا، اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا فیلڈ مارشل کا شکریہ اور سندھی اجرک کا تحفہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا۔

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی۔ آپ کی قیادت عوام کے لیے یکجہتی، استحکام اور اتحاد کا نشان ہے، اور مئی کی جنگ میں فتح نے ہماری قوم کی یکجہتی اور پاک فوج کے نظم و ضبط کی عکاسی کی۔

پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز

نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز کے ساتھ قائداعظم ٹرافی جیتی، جبکہ واپڈا 232 اور نیو ی 110 میڈلز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہی۔

گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، اور آخر میں نیشنل گیمز کا فلیگ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے حوالے کیا گیا، جہاں اگلی نیشنل گیمز منعقد ہوں گیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!