خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اور اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، دفتر خارجہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے تحت ’عزم استحکام‘ کے وژن کی روشنی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الحمرا میں نویں تھنک فسٹ ؛ افکار ِ تازہ کا آغاز

عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر عالمی قائدین کی خصوصی توجہ کا مرکز

جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے نیوکلیئر بجلی گھر کی بحالی کا عمل ایک بار پھر روک دیا گیا

میٹا نے تھریڈز پر اشتہارات شروع کرنے کا اعلان کردیا، مونیٹائز کی جانب اہم قدم

کسٹمز کی جانب سے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے نئی ویلیوایشن رولنگ جاری

ویڈیو

خوشبودار و میٹھے آم وہ بھی سردیوں میں، کہروڑپکا کے کاشتکار نے کمال کردیا

کراچی: قدیم بستی صالح آباد کے ماہی گیروں کے سلگتے مسائل

پیپلزپارٹی ہر مرتبہ مخالفین پر جبراً قابو پاکر حکومت بنالیتی ہے، سید حفیظ الدین

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں