خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا پولیس نے سال 2025 کے دوران دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سال صوبے میں ایک ہزار 588 دہشتگردی کے واقعات پیش آئے جن میں 223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: 2025 میں 78 ہزار آپریشنز کے دوران 700 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18 اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے 124 جوان بھی شہید اور 244 زخمی ہوئے۔

اسی دوران مختلف کارروائیوں میں 348 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ دہشت گردی کے سب سے زیادہ کیسز بنوں ریجن میں درج ہوئے، جہاں 394 حملے رپورٹ ہوئے۔

بنوں میں 41 پولیس اہلکار اور 54 شہری شہید ہوئے جبکہ 89 پولیس اہلکار اور 125 شہری زخمی ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں 152 مقدمات درج کیے گئے، اور یہاں 137 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ شمالی وزیرستان میں 181 کیس رجسٹرڈ ہوئے، جہاں 38 شہری شہید اور 182 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کا سدباب: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ

جنوبی وزیرستان میں 103 دہشتگردی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں 39 شہری شہید اور 86 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سال 2025 میں بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف 78 ہزار آپریشنز کیے، جس کے نتیجے میں 700 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟