یواین سیکریٹری جنرل کا چیف ایڈوائزر سے ٹیلیفونک رابطہ، سوڈان میں بنگلہ دیشی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے فون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے 6 بنگلہ دیشی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق

اتوار کے روز نتونیو گوتریس نے ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ’میں گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے کال کر رہا ہوں۔ میں اس واقعے سے دل گرفتہ اور حیران ہوں۔‘ انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور پروفیسر یونس سے کہا کہ وہ مرحومین کے اہلخانہ کو تعزیت پہنچائیں۔

پروفیسر یونس نے جاں بحق ہونے والے پیس کیپرز کے نقصان پر گہرا دکھ ظاہر کیا اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ زخمی فوجیوں کو اعلیٰ طبی سہولیات دی جائیں اور بنگلہ دیشی فوجیوں کی لاشوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں شہید ہونے والے بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں کی تفصیل جاری

یو این سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ زخمی پیس کیپرز کو ابتدائی طور پر سوڈان کے ایک مقامی اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا اور شدید زخمیوں کو بہتر طبی سہولتوں والے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

پروفیسر یونس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بنگلہ دیشی فوجیوں کے علاج اور انخلا پر توجہ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر یونس نے سیکریٹری جنرل کے پچھلے رمضان میں بنگلہ دیش کے دورے کو بھی یاد کیا، دونوں رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات پر بھی گفتگو کی، جس میں پروفیسر یونس نے انتونیو گوتریس کو یقین دلایا کہ عبوری حکومت 12 فروری کو آزاد، شفاف، پرامن اور خوشگوار انتخابات کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فوج میں بغاوت، عوامی لیگ کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے

یواین سیکریٹری جنرل نے بنگلہ دیش میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوڈان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ڈرون حملے میں اقوام متحدہ کی امن فورس میں شامل 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم