سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ابیی میں اقوام متحدہ کے ایک اڈے پر مسلح عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 بنگلہ دیشی امن فوجی جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ غیر شناخت شدہ مسلح گروہوں نے کیا، جنہیں دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔

یہ بنگلہ دیشی دستہ اقوام متحدہ کے عارضی امن فوجی مشن برائے ایبی (یو این آئی ایس ایف اے) کے تحت تعینات تھا، جس کا مقصد اس غیر مستحکم علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنا ہے۔

حملے کے حالات اور اقوام متحدہ کے مرکز کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات ابھی مکمل طور پر ظاہر نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان: غیر ملکیوں کا انخلا جاری، گھروں میں پھنسے شہری غذائی قلت کا شکار

زخمی امن فوجیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں اقوام متحدہ کے دیگر مراکز کی حفاظت سخت کردی گئی ہے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔

بنگلہ دیش اقوام متحدہ کے امن فوجی مشنز میں سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، یہ واقعہ افریقہ کے متنازعہ علاقوں میں تعینات امن فوجیوں کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp