سری لنکا: 1996 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی گرفتاری کا امکان

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے حکام نے 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو فتح دلانے والے سابق کپتان اور سابق وزیرِ پیٹرولیم ارجنا راناٹنگا کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ ارجنا راناٹنگا اور ان کے بھائی پر تیل کی خریداری کے طویل المدتی معاہدوں کے طریقہ کار میں غیر قانونی تبدیلیاں کرکے مہنگی اسپاٹ خریداری کرنے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا سیلاب: پاکستان کی امدادی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی

اینٹی کرپشن ادارے، کمیشن برائے تفتیشِ رشوت و بدعنوانی کے مطابق 2017 میں کی گئی 27 خریداریوں سے ریاست کو قریباً 800 ملین سری لنکن روپے (اس وقت کے حساب سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد) کا نقصان ہوا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ارجنا راناٹنگا اس وقت بیرونِ ملک ہیں اور وطن واپسی پر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ان کے بڑے بھائی دھمیکا راناٹنگا، جو اس وقت سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کے چیئرمین تھے، کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ عدالت نے ان پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: طوفان ڈٹوا سے تباہی، بنگلادیش نے سری لنکا کے لیے امداد کی کھیپ بھیج دی

یہ کارروائی صدر انورا کمارا دسانائیکے کی حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف جاری وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ راناٹنگا خاندان کے ایک اور فرد پرسانا راناٹنگا کو بھی گزشتہ ماہ انشورنس فراڈ کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ وہ پہلے ہی بھتہ خوری کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘