گھوٹکی میں بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب، مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر بس سے اغوا ہونے والے تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق ابتدائی طور پر بس کنڈکٹر مغویوں کی درست تعداد بتانے سے قاصر رہا تھا، تاہم تحقیقات میں سامنے آیا کہ ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ان میں سے 13 افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے جبکہ ایک مغوی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ جاں بحق شخص کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع جعفرآباد کا رہائشی تھا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملے، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

پولیس کے مطابق بازیابی کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ بھی ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ بھی فائر کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شبِ معراج پر قوم کے نام پیغام

نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

شمالی علاقوں میں 16 سے 22 جنوری کے دوران شدید برفباری کا الرٹ جاری

پنجاب پولیس کے 15 افسران کو ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘