صائم ایوب ٹی20 آل راؤنڈرز میں ٹاپ پر برقرار، آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں کئی ممالک کے کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب نے ٹی20 آل راؤنڈرز میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

محمد نواز بھی پانچویں نمبر پر بدستور براجمان ہیں۔ جبکہ بھارت کے شیوم دوبے 4 پوزیشن ترقی کرکے 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی20 بیٹرز رینکنگ:

ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ تلک ورما دو درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ دو درجے ترقیا پا کر نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس سات درجے تنزلی کے بعد 15ویں اور ایڈن مارکرم 8 درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر ہیں۔

ٹی20 بولرز رینکنگ:

ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کی، پاکستان کے ابرار احمد چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ 4 درجے بہتری کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن 14 درجے اوپر آ کر 25ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ:

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل نے 10ویں سے نویں نمبر کی پوزیشن حاصل کی، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے 7 درجے ترقی کے بعد 34ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر، اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 15 درجے ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار