کراچی: فٹبال ٹورنامنٹ میں نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم ڈھائی سال بعد گرفتار

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کیماڑی موچکو کی پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران فٹبال ٹورنامنٹ میں نوجوان بشیر کو ڈھائی سال قبل چھری کے وار سے قتل کرنے والے مرکزی مفرور و اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے اور اسے تکنیکی بنیاد پر تلاش ڈیوائس کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

اس واقعہ کے حوالے سے مقدمہ 11 اپریل 2023 کو تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا، اور مرکزی ملزم طویل عرصے سے مقدمے میں مفرور تھا، جس کے باعث عدالت نے اسے اشتہاری قرار دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دیگر 3 مفرور اور اشتہاری ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں