سہیل آفریدی نے اپنے حلقے میں سیکیورٹی آپریشن کی اجازت دے دی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے کوئی دروازہ کھلتا ہوا نظر نہیں آرہا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے حلقے میں سیکیورٹی آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کے پی حکومت اور پی ٹی آئی کے کرتا دھرتاؤں نے وفاقی حکومت کو نوازا ہے، شاید دروازے کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں سیکیورٹی آپریشن کے حق میں نہیں تھی، تاہم اب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے حلقے میں سیکیورٹی آپریشن کی اجازت دے دی ہے، اور آپریشن کے اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانوں کے حوالے سے عمران خان کی پالیسی تھی کہ پورے پاکستان سے افغانوں کو نکالا جائے لیکن خیبرپختونخوا سے نہ نکالا جائے، اب صوبائی حکومت نے 90 فیصد افغانوں کو افغانستان دھکیل دیا ہے اور صوبے میں تمام افغان کیمپس ختم کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ کام کروائے گئے ہیں، اور ان تمام چیزوں کی بھنک بھی ابھی تک عمران خان کو نہیں ملی ہے۔ عمران خان کی پالیسی نہ بدلی گئی ہے اور نہ اجازت دی گئی ہے۔

عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے پاکستان آمد سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے متعلق پہلے بھی شوشا چھوڑا گیا تھا، میرے خیال میں وہ نہیں آئیں گے اور اگر آئے تو حکومت آنے نہیں دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی