پارلیمانی انتخابات و ریفرنڈم، بنگلہ دیش کی غیر ملکی سفارتکاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی حکومت نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم کے موقع پر غیر ملکی سفارتی مشنز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ یقین دہانی ڈھاکہ میں واقع اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس ’پدما‘ میں منعقدہ ایک بریفنگ کے دوران کرائی گئی، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات کے لیے آبزرویٹری مشن بھیجنے کا اعلان

بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اسد عالم سیام نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں، جن میں مسلح افواج بھی شامل ہیں۔

انہوں نے سفارتکاروں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات کی نگرانی کی دعوت دے رکھی ہے اور اگر وہ شرکت کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

 وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر ملکی سفارتکاروں اور سفارتی مشنز کی سیکیورٹی کے لیے مناسب اور مؤثر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے قبل بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول جاری کرنے کا فیصلہ

بریفنگ میں ڈھاکہ میں تعینات تقریباً 40 غیر ملکی سفارتکار شریک ہوئے، یہ اجلاس انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد امن و امان کی صورتحال پر غیر ملکی مشنز کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور خدشات کے پیش نظر منعقد کیا گیا، خاص طور پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ظاہر کیے گئے تحفظات کے تناظر میں۔

حکومتی حکام نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفاف، پرامن اور منظم انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے گا اور ملک میں کسی بھی قسم کی بدامنی یا انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بنگلہ دیشی حکومت کے مطابق آزاد اور محفوظ انتخابات جمہوری عمل کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم