وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ایکسپریس وے، ٹی چوک پر اقبال فلائی اوور کا افتتاح کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار چلانے کی تیاری، وزیراعظم نے حکام کو کیا ہدایات کیں؟
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ایکسپریس وے، ٹی چوک پر اقبال فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، اور یہ نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں آمد و رفت کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif congratulated Mohsin Naqvi and CDA officials on the completion of Iqbal Flyover, Islamabad.#pakistanconnect pic.twitter.com/7tOiOXOc5v
— Pakistan Connect (@Pak_Connect) December 18, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران عوام کو 12 فلائی اوورز، ایف نائن انڈر پاس، سرینا چوک انڈر پاس، راول چوک انٹرچینج، مارگلہ انڈر پاس، طیب اردگان انڈر پاس، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو، کیپٹن گنج شیر خان کوریڈور سمیت بے شمار سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے شہریوں، پبلک ٹرانسپورٹرز اور ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے مسافروں کے لیے ان اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ یہ شہری زندگی کو آسان بنانے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ اگر کراچی آنے پر سلو ہوجائے تو یہ قبول نہیں، بلاول بھٹو
وزیراعظم نے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر، ایس پی آپریشنز ڈاکٹر انعم، صاحبزادہ یوسف اور دیگر اہلکاروں کی غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے میں کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ نہ کیا جاتا تو شہر کے مسائل حل کرنا بعد میں مشکل ہو جاتا، اور یہ اقدامات دہائیوں پر محیط مسائل کا حل ثابت ہوئے ہیں۔
CDA presents the newly transformed T-Chowk Flyover. A completely refreshed look designed to improve traffic flow and commuter convenience.
How do you find it, citizens? pic.twitter.com/3VoxKm9C2S— Capital Development Authority – CDA, Islamabad (@CDAthecapital) December 16, 2025
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے نہ صرف شہری سہولیات میں بہتری لاتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران کو مزید طاقت دے اور انہیں کامیابیاں عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ حل شدہ ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل نہ صرف لوگوں کی زندگی آسان کریں گے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں گے اور ملک میں ترقی کی رفتار بڑھائیں گے۔
آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے شہریوں کی زندگی کو آسان بنانے اور ملک کے مجموعی ترقیاتی منظرنامے میں بہتری لانے کے لیے اہم ہیں۔













