حلال گوشت کی برآمد، وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی کی منظوری دیدی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری

اجلاس میں وزیراعظم نے کہاکہ مسلم ممالک اور دنیا بھر کی حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدر بنانے کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومت کی ہم آہنگی سے بنائی گئی جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ناصرف مسلم ممالک بلکہ حلال گوشت کی عالمی مارکیٹ میں بھی پاکستان کا برآمدی حصہ بڑھانے کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ملک میں موجود ذبح خانوں کو بیماری سے پاک اور ان میں عالمی معیار کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حلال گوشت کی برآمد کو بالخصوص علاقائی تناظر میں بڑھانے کے لیے اس شعبے کی لاگت کو کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں: ملائشیا نے پاکستانی حلال گوشت کی برآمدات کا عمل آسان بنانے کی یقین دہانی کرا دی

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ حلال گوشت کی پیداوار کو بڑھانے اور عالمی معیار کی پیکجنگ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp