جیل سے رہائی کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی آمدنی ہوئی، یوٹیوبر ڈکی بھائی کا بڑا انکشاف

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اور سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنی یوٹیوب آمدن اور چینل تک رسائی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں ڈکی بھائی نے بتایا ہے کہ فی الوقت انہیں اپنے یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے۔ ان کے مطابق چینل پر انہیں صرف ایڈیٹر لیول کی محدود رسائی دی گئی ہے جس کے باعث وہ نہ تو ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں اور نہ ہی آمدن سے متعلق کوئی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ان کا ایڈسینس اکاؤنٹ بلاک ہونے کے باعث چینل سے انہیں کسی قسم کی آمدن حاصل نہیں ہو رہی۔ انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ رہائی کے بعد اپلوڈ ہونے والے وی لاگز سے انہیں بہت زیادہ کمائی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ آمدن صفر ہے اور وہ اس صورتحال کو شدید ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی دوران حراست ویڈیو جاری، یوٹیوبر سے کس طرح کے سوال پوچھے جاتے رہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا موبائل بھی ان کے پاس نہیں ہے اور اس میں ان کا بہت کانٹینٹ پڑا ہوا ہے اس کے علاوہ ان کے ریسٹورنٹ کا اکاؤنٹ بھی بند ہے اور سارا خرچہ ان کے دوست اور بزنس پارٹنر اریب دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی یوٹیوب پر جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہیں اور حالیہ مہینوں میں بیٹنگ ایپلیکیشنز کی مبینہ تشہیر کے باعث قانونی کارروائی کا سامنا کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم