پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی ڈائیلاگ اور میثاق کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے قومی سطح پر ڈائیلاگ اور سیاسی میثاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ساتھ کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ عدم استحکام کے ساتھ کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فورمز وقت کی ضرورت ہیں، جہاں مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندے موجود ہوں، جن میں علما، مشائخ، صحافت، سیاست اور سول سوسائٹی شامل ہے، تاکہ اجتماعی سوچ سامنے آسکے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد آئےگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک ایسے سیاسی میثاق کا متقاضی ہے جو کسی ایک فرد، جماعت یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک بنانے والے دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن وطن کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہا، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھل کر بات کرنے اور جرأت کے ساتھ مسائل پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوتاہیاں سب کی رہی ہیں اور ان پر مثبت انداز میں بات ہونی چاہیے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تنقید کو برداشت کرنا اور اختلاف رکھنے والوں کی رائے سننا ترقی کا واحد راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شاید اسی راستے سے آگے نئی راہیں نکل آئیں۔ انہوں نے شہید خواجہ رفیق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت، فسطائیت کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا خون دیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ کئی شہدا نے وطن کیلئے قربانیاں دیں اور ہمیں ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ رفیق شہید ہمارے لیے تابناک تاریخ چھوڑ گئے اور دعا ہے کہ ہم سب ان کے اصولوں پر عمل کرتے رہیں اور پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرتے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی ہمارا مشن ہونا چاہیے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘