مری میں برفباری اور سیاحوں کے رش کے پیشِ نظر اہم ہدایات جاری

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری پولیس کے ڈی پی او، ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے سیاحوں کی حفاظت اور محفوظ سفر کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے برفباری کے آغاز پر تمام انتظامات کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق، تعطیلات کے بعد بھی سیاحوں کا غیر معمولی رش جاری ہے، جس کے پیشِ نظر ٹریفک مینجمنٹ پلان مزید فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سیاحوں کو درج ذیل حفاظتی ہدایات بھی دی ہیں:

مزید پڑھیں: طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

گاڑیوں کے ٹائروں پر ‘سنو چین’ کا استعمال لازمی کریں تاکہ پھسلن سے بچا جا سکے۔

سڑک کنارے گاڑی کھڑی کر کے فوٹوگرافی سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

سیاح گاڑیوں میں ایندھن وافر مقدار میں رکھیں اور مکینیکل حالت چیک کر کے مری آئیں۔

دورانِ سفر گاڑی کے شیشے معمولی کھلے رکھیں تاکہ آکسیجن کی کمی نہ ہو۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کے لیے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: مری: برفباری دیکھنے کے لیے آنے والوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

ڈی پی او مری نے کہا کہ مری پولیس ‘مہمان نوازی’ اور ‘خدمت’ کے جذبے کے ساتھ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے الرٹ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں کہ برفباری اور سیاحتی رش کے دوران سیاح محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

7 افراد قتل کیس: پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اسماعیل کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

بھاری سپر ٹیکس سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے، نجی کمپنیوں کا عدالت میں مؤقف

جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے، چین کا امریکا کی جانب سے ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل

درختوں کی کٹائی نہیں، منظم شجرکاری ہو رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں بیان

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے