کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) میں پیر کے روز استعمال شدہ کپڑوں کی ایک فیکٹری میں لگی شدید آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

آج شام فیکٹری میں آگ اچانک بھڑکی اور فیکٹری میں موجود آتش گیر ٹیکسٹائل سامان کے باعث تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے: انڈیا کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی، غیرملکیوں سمیت 23 افراد ہلاک

 آپریشن میں کے ایم سی ، 1122 اور زون کے فائر ٹینڈر اور سنارکل سمیت 13 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائر فائٹرز بھرپور کوشش کی کہ آگ کو قریبی صنعتی یونٹس تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے باعث سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیے، جو کئی کلومیٹر دور سے بھی واضح نظر آئے۔ دھوئیں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم فیکٹری میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں