بنگلہ دیش کی بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں واقع اپنے دفتر کے باہر پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے کے بعد تمام ویزا اور قونصلر خدمات کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے تصدیق کی کہ نئی دہلی میں مشن کی ویزا اجرا اور دیگر قونصلر خدمات غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گی، جس کی وجہ حالیہ غیر متوقع حالات ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے نئی دہلی ہائی کمیشن واقعے پر بھارتی دعوے کی تردید کردی

حکام کے مطابق ہفتے کی رات قریباً 20 سے 25 افراد پر مشتمل ایک انتہا پسند تنظیم نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور بنگلہ دیش مخالف نعرے لگائے۔ اس دوران مظاہرین نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے بھارت، ایم ریاض حمید اللہ کو بھی دھمکیاں دیں۔

ڈھاکہ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ ہائی کمیشن ایک انتہائی محفوظ سفارتی علاقے میں واقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ ایسے عناصر مشن کے گرد و نواح تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، واقعے کے بعد ہائی کمشنر اور ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے اور وہ اپنی حفاظت کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

ویزا خدمات کی معطلی سے دہلی مشن کے ذریعے سفر کے دستاویزات حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی اور بھارتی شہری متاثر ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور سفارتی عملے اور مشن کی حفاظت کے لیے یقین دہانی کی توقع رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی میں بنگلہ دیشی مشن کو خطرہ، سفیر کو دھمکیاں

یہ پیش رفت ڈھاکہ اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے، جس میں حالیہ تبادلے اور واقعات نے دونوں ممالک میں سفارتی مشنز کے تحفظ پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم