پی آئی اے کی نجکاری، ایک سال میں 10 ارب سے 135 ارب روپے تک بولی کیسے بڑھی؟

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری گزشتہ سال ناکام رہی تھی، لیکن ایک سال کے اندر بولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 75 فیصد شیئرز کی فروخت ممکن ہو گئی۔ اصلاحات، مالی خسارے کی کمی اور حکومت کی معاونت نے اس عمل کو کامیاب بنایا۔

پی آئی اے کی پہلی بولی

ملکی معیشت پر بوجھ ڈالنے والی پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں 2014 سے ہو رہی تھیں، لیکن اب تک یہ عمل مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں پہلی بولی کا انعقاد کیا، جس میں صرف ایک کمپنی نے حصہ لیا اور 10 ارب روپے کی بولی دی۔ نجکاری کمیشن نے چونکہ پی آئی اے کی ریزرو قیمت 85 ارب روپے رکھی تھی، اس لیے یہ بولی منسوخ کر دی گئی۔

دوسری بولی میں ریکارڈ اضافہ

گزشتہ روز اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوسری مرتبہ بولی کا انعقاد ہوا، جس میں 3 کمپنیوں نے حصہ لیا۔ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی ریزرو قیمت 100 ارب روپے مقرر کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے میں بہت زیادہ پوٹینشل، 100 فیصد شیئرز خریدنا چاہتے تھے: عارف حبیب

لکی گروپ کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ روپے، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی بولی دی جبکہ ایئر بلو کی کم بولی کی وجہ سے وہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی۔ بعد ازاں لکی گروپ نے بولی 134 ارب روپے تک بڑھائی اور عارف حبیب گروپ نے 135 ارب روپے کی بولی دے کر پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خرید لیے۔

مالی اصلاحات اور سیلز ٹیکس چھوٹ

وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان کے مطابق گزشتہ سال نجکاری کی ناکامی کی بڑی وجہ ایف بی آر کا تعاون نہ ہونا اور طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ نہ دینا تھا۔ اس مرتبہ نئے طیاروں کی خریداری پر سیلز ٹیکس چھوٹ حاصل کی گئی، جس سے پی آئی اے لیز طیاروں پر ماہانہ تقریباً 81 لاکھ روپے کی سہولت حاصل کرے گا۔

خسارے میں کمی اور منافع بخش کارکردگی

گزشتہ سال نجکاری کے وقت پی آئی اے کے خسارے 200 ارب روپے سے زائد تھے، اسی وجہ سے صرف ایک کمپنی بولی میں شریک ہوئی۔ اس مرتبہ تمام خسارہ ختم کیا گیا۔ پی آئی اے نے 2024 میں 26 ارب 20 کروڑ روپے کا کل منافع حاصل کیا، جس میں آپریٹنگ پرافٹ 9 ارب 30 کروڑ روپے (12 فیصد) رہا۔ یہ پہلی بار ہے کہ پی آئی اے نے 2003 کے بعد منافع کمایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری پر خیبرپختونخوا حکومت کا شدید ردعمل، وفاقی حکومت سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں بڑے اصلاحاتی اقدامات کیے گئے۔ ورک فورس میں 30 فیصد کمی کی گئی، غیر ضروری اخراجات کم کیے گئے اور منافع بخش روٹس پر زیادہ فلائٹس چلائی گئیں۔ نقصان والے روٹس پر فلائٹس کو محدود کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ کے روٹس پی آئی اے کی کل آمدنی کا 37 فیصد حصہ فراہم کرتے ہیں، جو 70 سے 80 ارب روپے سے زیادہ آمدنی دیتے ہیں۔

حکومت کا کردار

حکومت نے پی آئی اے کے قرضوں کا بوجھ الگ کر کے نجکاری کے عمل میں آسانی پیدا کی۔ مجموعی منافع میں 22 فیصد حصہ لوکل فلائٹس سے حاصل ہوتا ہے، جبکہ باقی آمدنی گلف ممالک، سعودی عرب، یورپ اور ایشیا کی فلائٹس سے آتی ہے۔

جہازوں کی اپگریڈ اور عملے کی منصوبہ بندی

چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات کے مطابق پی آئی اے میں بڑے تبدیلی اقدامات کیے گئے۔ 8 جہازوں کے انجن تبدیل کیے گئے، 2 بڑے 777 جہاز جلد فلیٹ میں شامل ہوں گے اور 777 کے کارپٹ بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایم او یو: عارف حبیب اور محسن نقوی کی دلچسپ گفتگو

موجودہ 19 جہازوں کی تعداد بڑھا کر 38 کی جائے گی۔ ملازمین کی موجودہ تعداد 6,700 ہے، لیکن جب 38 جہاز شامل ہوں گے تو عملہ کم ہو جائے گا۔ یہ اقدامات پی آئی اے کی کارکردگی میں بہتری اور نجکاری کے کامیاب انعقاد کی بنیاد ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملک آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟