پنجاب حکومت کا ریاستی رٹ قائم کرنے کی جانب اہم قدم، پولیس آرڈر بل 2025 ترمیم کے ساتھ منظور

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے پولیس آرڈر بل 2025 کو دوسری ترمیم کے ساتھ کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بل کے تحت پنجاب بھر میں ’رائٹ مینجمنٹ یونٹ‘ قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کریں گے۔

بل کے مطابق رائٹ زون میں پولیس یا عوام پر حملے کی صورت میں 10 سال تک قید اور جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں مقدمات ناقابلِ ضمانت ہوں گے اور سیشن کورٹ میں سنے جائیں گے۔ فسادات کے مقدمات 30 دن کے اندر نمٹانے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پرتشدد مظاہرین کیخلاف بڑا فیصلہ، پولیس آرڈر ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش

مزید برآں، رائٹ زون میں ملوث ملزمان کو عدالتی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور مقدمات درج ہونے کے بعد وہ اپنی جائیداد منتقل نہیں کر سکیں گے۔ غیر قانونی جائیداد کی منتقلی کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔

بل کا مقصد ریاستی رٹ کا قیام، املاک کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ فسادات اور غیر قانونی اجتماعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی قانونی فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس سربراہ کو کسی علاقے کو ’رائٹ زون‘ قرار دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

رائٹ زون میں ایک انسیڈنٹ کمانڈر تعینات ہوگا جو تمام اداروں کے درمیان رابطے کا کام کرے گا اور غیر قانونی اجتماع منتشر کرنے یا قانونی کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔ رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کے خلاف نیک نیتی میں کیے گئے اقدامات پر مقدمہ نہیں ہو سکے گا۔

فسادات کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے، اور سیف سٹی کے ذریعے حاصل کی گئی ویڈیو اور تصاویر عدالت میں ثبوت کے طور پر قابل قبول ہوں گی۔

مزید پڑھیں: مریدکے میں تصادم کے بعد ٹی ایل پی مظاہرین منتشر

غیر قانونی اجتماع یا فساد میں نقصان کی صورت میں عدالت متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے سکے گی، جبکہ فسادات کے دوران جانی یا مالی نقصان کی صورت میں مجرموں سے مکمل معاوضہ وصول کیا جائے گا۔

فسادات میں معاونت، اکسانے یا سازش کرنے والے افراد بھی معاوضے کے یکساں ذمہ دار ہوں گے، اور معاوضہ زمین کے واجبات کی طرح وصول کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ، اسرائیلی فضائی حملے میں فری لانسر سمیت 3 صحافی جاں بحق

قدرتی تنوع اور ثقافتی ورثے کے ساتھ جازان شہر سعودی عرب کا اہم سیاحتی مرکز

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کے واضح جواب کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے حماد اظہر کو نوسر باز قرار دے دیا، مگر کیوں؟

ویڈیو

عمران خان قصہ پارینہ، سارے دروازے بند ہوگئے

5 جی اور پے پال کا انتظار ختم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے موبائل ٹیکسز میں کمی کی بھی خوشخبری سنادی

پشاور کی مارکیٹ جو بسنت کو رنگین بناتی ہے

کالم / تجزیہ

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘