آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، راجا ثاقب مجید اور بریگیڈیئر (ر) محمد خان مسلم لیگ ن میں شامل

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے پہلے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما راجا ثاقب مجید اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان نے مسلم لیگ ن کا دامن تھام لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، راجا ثاقب مجید مظفرآباد کے حلقہ پانچ کھاوڑہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ حلقہ سیاسی اعتبار سے اہم مانا جاتا ہے اور اس وقت اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ممبر اسمبلی ہیں۔ راجا ثاقب مجید نے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر  3انتخابات میں حصہ لیا، مگر کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:راجا ثاقب مجید کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، آزاد کشمیر کے انتخابات سے پہلے سیاسی ماحول گرم

حلقہ کھاوڑہ میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما راجا عبدالقیوم سابق وزیر حکومت رہ چکے ہیں اور ٹکٹ کے امیدوار ہیں، جبکہ سابق ٹکٹ ہولڈر راجہ ابرار ایڈووکیٹ اور چوہدری شفقت بھی میدان میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجا عبدالقیوم نے پارٹی کے سامنے قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹکٹ کے لیے اپنی درخواست رکھی ہے، جبکہ راجا ثاقب مجید الیکشن جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، اگرچہ راجا ثاقب مجید مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں، مگر چوہدری لطیف اکبر کی مضبوط پوزیشن کی وجہ سے ان کے لیے مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خان آزاد کشمیر کے حلقہ وسطی باغ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجا مشتاق منہاس سابق ٹکٹ ہولڈر اور وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

 2016 کے الیکشن میں مشتاق منہاس کامیاب ہوئے، مگر 2021 میں پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس نے انہیں شکست دی۔ بعد ازاں ضمنی الیکشن میں ضیا القمر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مشتاق منہاس کو ہرا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا