پاکستان کا یمن میں امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے یمن میں امن اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سیاسی عمل ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان نے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔

بیان میں یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ یمنی فریقین کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جس سے صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا ہو۔ پاکستان نے تمام یمنی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تعمیری انداز میں اور نیک نیتی کے ساتھ جامع مذاکراتی سیاسی حل کے لیے آگے بڑھیں، جو طے شدہ اصولوں اور فریم ورک پر مبنی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی یمن کے جنوبی صوبوں میں عسکری نقل و حرکت پر تشویش، کشیدگی ختم کرنے پر زور

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ جاری سفارتی کوششیں یمن میں دیرپا امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا باعث بنیں گی اور یمنی عوام کو درپیش طویل عرصے سے جاری مشکلات اور تکالیف کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم