لاہور میں ’سہولت آن دی گو بازار‘ عوام اور ریڑھی بانوں کے لیے خوشخبری

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پنجاب حکومت کے پہلے منفر دسہولت بازار ’سہولت آن دی گو بازار‘ نے عوام اور ریڑھی بانوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ یہاں شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا دستیاب ہیں جبکہ ریڑھی بان اپنے باعزت روزگار اور دکانوں کے مالک بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا کوئٹہ کا رمضان سستا بازار عوام کو ریلیف فراہم کر پائے گا؟

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر کھلنے والے ’سہولت آن دی گو بازار‘ نے عوام کی توجہ کا مرکز بن جانا شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، بازار میں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر دستیاب ہیں اور شہری ڈرائیو تھرو خریداری کی سہولت بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ریڑھی بان اب 400 سے زائد اسٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے اپنے باعزت اسٹال کے مالک بن گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ اور کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن سمیت 10 مقامات پر بازار فعال ہو چکے ہیں، جبکہ کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی سہولت بازار فنکشنل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے، اور یہ پراجیکٹ حقیقی ترقی کی مثال ہے جس سے ہر محنت کش مستفید ہوتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سہولت بازار کو مرحلہ وار لاہور کے دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے تاکہ سال بھر رمضان بازاروں کی طرح سستی اشیا دستیاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز

سہولت بازار میں سیکیورٹی، واش روم اور صفائی کا بہترین نظام قائم کیا گیا ہے، اور دکاندار اس منصوبے پر انتہائی خوش ہیں۔ ایک دکاندار نے کہا ’شکریہ مریم نواز! اب ہم ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے مالک ہیں‘۔

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سہولت بازار کے قیام سے رمضان بازاروں میں سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔ فروری تک لاہور میں مزید 5 مقامات پر یہ بازار فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ برکی، صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور فیروز والا میں بھی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں