عثمان ہادی قتل کیس: ملزمان کو فرار میں مدد پر 2بھارتی شہری گرفتار

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شریف عثمان ہادی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بھارتی ریاست میگھالیہ میں بھارتی پولیس نے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر مرکزی ملزمان کو قتل کے بعد سرحد پار بھارت فرار کرانے میں مدد دینے کا الزام ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) نے اتوار کے روز اس گرفتاری کی تصدیق کی۔

گرفتار افراد کی شناخت پرتی اور سامی کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی ایم پی میڈیا سینٹر میں پریس بریفنگ کے دوران ایڈیشنل کمشنر ایس این نذرالاسلام نے بتایا کہ شریف عثمان ہادی کا قتل ایک منصوبہ بند کارروائی تھا۔ ان کے مطابق قتل کے بعد مرکزی ملزم فیصل کریم مسعود اور اس کا ساتھی عالمگیر شیخ پہلے ڈھاکہ سے امین بازار، پھر کلاماپور پہنچے اور بعد ازاں میمن سنگھ سے ملحقہ سرحدی علاقے کی جانب روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے عثمان ہادی قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد، ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ

پولیس کے مطابق سرحد پر فلپ سنال اور سنجے نامی دو افراد نے ملزمان کو وصول کیا اور غیر قانونی طور پر بھارت منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔ فلپ سنال ملزمان کو بھارتی ریاست میگھالیہ کے علاقے تورا لے گیا، جہاں انہیں پرتی کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں سامی کی جانب سے فراہم کردہ گاڑی کے ذریعے انہیں مزید آگے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایڈیشنل کمشنر نذرالاسلام نے مزید بتایا کہ اس کیس میں اب تک 11 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے چھ ملزمان عدالت میں اعترافی بیانات دے چکے ہیں جبکہ چار گواہان کے بیانات بھی قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی دہشتگردی کا شکار بنگلہ دیشی طالب علما رہنما عثمان ہادی کون تھا؟

پولیس حکام کے مطابق تفتیش آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور آئندہ 7 سے 10 دن کے اندر چارج شیٹ جمع کرانے کی توقع ہے۔

میٹروپولیٹن ڈیٹیکٹو پولیس کے ایڈیشنل کمشنر شفیق الاسلام نے بتایا کہ قتل کی سازش میں ملوث مزید افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے، تاہم تفتیشی مفاد کے تحت ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا رہے۔

تاحال کی تحقیقات کی بنیاد پر حکام کا کہنا ہے کہ شریف عثمان ہادی کا قتل سیاسی محرکات کے تحت کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم