پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر جھوٹا ڈراما کر کے مقبولیت کا تاثر دے رہی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز اور مصنوعی ریچ کے ذریعے اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام حقیقت سے آگاہ ہیں اور یہ مقبولیت کے دعوے محض فریب پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید اور عمران خان کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سیاسی میدان میں اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے اور مصنوعی انداز میں اپنی طاقت دکھاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے، جبکہ عوام حقیقت کو بخوبی جانتے ہیں۔ ان کے مطابق، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حقیقی فالوورز موجود نہیں ہیں اور یہ محض فریب پر مبنی مقبولیت کے دعوے ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے الزام عائد کیا کہ بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں اور پارٹی کی مصنوعی مقبولیت کو فروغ دیتے ہیں۔ وزیر مملکت قانون نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کی حقیقتیں عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں اور جھوٹے دعوے عوامی اعتماد کو متاثر نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم