کم عمر بچی کو دہشتگردی کے لیے تیار کیا جا چکا تھا، ریاست نے آخری لمحے جان بچالی، وزیر داخلہ سندھ

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کی ایک کم عمر بچی کو دہشتگردی کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا چکا تھا، تاہم ریاست نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آخری لمحے اسے بچا لیا۔

مزید پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کو بیرونی ایجنسیاں فنڈنگ کرتی ہیں، سرفراز بنگلزئی

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بچی کو عملی دہشتگردی کے مرحلے کے انتہائی قریب پہنچا دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق دہشتگردی اب سرحدوں کے پار سے نہیں بلکہ بچوں کے موبائل فون کے اندر داخل ہو چکی ہے، جہاں نفرت انگیز مواد کے ذریعے کم عمر ذہنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سنسنی خیز انکشاف میں کہا گیا کہ کالعدم بی ایل اے بچوں کو بندوق نہیں بلکہ نفرت کے ذریعے ہتھیار بناتی ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچی کو کسی نظریے کی تعلیم نہیں دی گئی بلکہ صرف حکم ماننے کی تربیت دی گئی۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں نے خود کو خیر خواہ ظاہر کرکے کم سن بچی کا اعتماد حاصل کیا اور اسے منظم انداز میں اپنے جال میں پھنسایا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچی کو آہستہ آہستہ اسکول، گھر اور خاندان سے مکمل طور پر الگ کر دیا گیا، جبکہ انکشاف کیا گیا کہ اسے شہر در شہر منتقل کیا گیا تاکہ خاندان تک اس کی رسائی ممکن نہ رہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کالعدم بی ایل اے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار، وکالت کی ڈگری ہولڈر نکلا

حکام نے واضح کیا کہ بچی کی شناخت اس لیے خفیہ رکھی گئی ہے کیونکہ وہ کسی جرم کی مرتکب نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہے۔ قومی سلامتی وارننگ میں کہا گیا کہ بی ایل اے بچوں کے مستقبل پر حملہ آور ہے اور اب بچوں کا تحفظ ایک سنگین قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم