جیل یا سسرال؟ عمران خان کی قید سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں عام قیدیوں کی طرح نہیں بلکہ غیر معمولی سہولیات کے ساتھ قید تھے۔ ان کے مطابق عمران خان کی چکی (بیرک) ان کی اپنی بیرک کے ساتھ واقع تھی اور عمران خان کو مجموعی طور پر 6 بیرکیں الاٹ کی گئی تھیں۔

ارشاد بھٹی کو دیے گئے حالیہ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو واک کے لیے علیحدہ صحن میسر تھا جہاں وہ سردیوں میں دھوپ میں بیٹھ سکتے تھے۔ دعوے کے مطابق انہیں ٹی وی کی سہولت بھی حاصل تھی جبکہ روزانہ 2 اخبارات فراہم کیے جاتے تھے۔

انجینئر محمد علی مرزا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے ایک مشقتی مقرر تھا جو ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کرتا تھا وہ صبح 9 بجے ناشتہ اور 3 بجے دوپہر کا کھانا کھاتے تھے اس وقت دیسی گھی کے تڑکوں کی خوشبو آتی تھی اور وہ کرکٹ کے بارے میں بات کر رہے ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 4 نومبر کے بعد ہم نے عمران خان کی آواز نہیں سنی لیکن پھر ڈیوٹی پر موجود ایک شخص نے کہا کہ دھوپ دوسری سائیڈ پر ہوتی ہے اس لیے وہ دوسری سائیڈ پر جا کر بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سردی پھر رمضان، پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے نئے سال میں کب سے احتجاج کا پلان بنا رہی ہے؟

 چند صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ان سہولیات کودیکھ کر لگتا ہے کہ عمران نیازی جیل میں نہیں بلکہ گویا سسرال میں رہ رہے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جو انجینئر محمد علی مرزا کی بات سے متفق نظر نہیں آئے۔

اس سے قبل سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے دعویٰ کیا تھا کہ ’عمران خان کو جیل میں 8 کمرے اور 8 مشقتی دیے گئے ہیں جبکہ کسی دوسرے سیاسی اسیر کو ایسی سہولیات کبھی نہیں ملتیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کو ناشتہ میں دیسی مرغی اور شہد فراہم کیا جاتا ہے جب کہ انہیں جم اور لائبریری کی سہولت بھی میسر ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بٹ کوائن 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 81 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی

بدخشان میں مزاحمت طالبان رجیم پر کاری ضرب، جلاوطن حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہونے کا امکان

آزاد کشمیر اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کو واضح برتری

طاقتور اے آئی ماڈلز سیکیورٹی کے لیے نیا خطرہ، حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری آسان ہونے کا خدشہ

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا