فٹبال ورلڈ کپ 2026: مہنگے ٹکٹوں پر فیفا صدر کا دفاع، ریکارڈ مانگ کا دعویٰ

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے مہنگے ٹکٹوں پر ہونے والی شدید تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی مانگ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق دسمبر میں شروع ہونے والے حالیہ سیلز ونڈو کے دوران 150 ملین سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں، جو ایک غیر معمولی تعداد ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کھیل کے میدان میں تاریخی کامیابی، رکن اسمبلی آمنہ بتول کو فیفا میں عہدہ مل گیا

دبئی میں منعقدہ ورلڈ اسپورٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انفانٹینو نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ورلڈ کپ کی عالمی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ دنیا بھر میں فٹبال کے فروغ پر خرچ کیا جائے گا، اور دعویٰ کیا کہ فیفا کے بغیر دنیا کے 150 ممالک میں فٹبال کا وجود ممکن نہ ہوتا۔

2026 ورلڈ کپ، جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، کے ٹکٹوں کی قیمتیں ابتدائی میچز کے لیے 140 ڈالر سے شروع ہو کر فائنل میچ کے لیے 4,185 ڈالر (سستے ترین) اور 8,680 ڈالر (مہنگے ترین) تک پہنچ چکی ہیں، جس پر شائقین کی جانب سے شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

عوامی ردعمل کے بعد فیفا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر میچ کے لیے محدود تعداد میں 60 ڈالر کے خصوصی ٹکٹ بھی فروخت کرے گا، تاہم یہ مجموعی ٹکٹوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

فیفا کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا موجودہ مرحلہ 13 جنوری تک جاری رہے گا اور درخواست جمع کرانے کی تاریخ سے کامیابی کے امکانات متاثر نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

وزارت اطلاعات نے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق افغان پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟