چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کے امور کا جائزہ

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ضلع تھرپارکر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انصاف کی فراہمی اور عدالتی نظام کے امور کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے یہ فیلڈ وزٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا، جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کا آئندہ ہفتے دورہ ترکیہ، جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہوں گے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ آئین میں دی گئی مساوات، شمولیت اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ننگرپارکر کے سول کورٹ کمپلیکس میں عدالتوں کے کام کا معائنہ کیا اور عدالتی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے عوامی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے خواتین سہولت مرکز، صاف پانی کی دستیابی، سولرائزیشن اور ای لائبریری جیسی سہولتوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ان کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے انٹرایکٹو ملاقات بھی ہوئی، جس میں مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے درمیان تعمیری تعاون پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کاسبو مندر اور چوریو جبل درگا ماتا مندر کا بھی دورہ کیا، جہاں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے مٹھی ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں عدالتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیس مینجمنٹ، انفراسٹرکچر اور خواتین دوست سہولتوں کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کا دورہ کوئٹہ، بارز اور لا کمیشن کے درمیان روابط بہتر بنانے پر زور

انہوں نے رسائی، صفائی اور فعالیت سے متعلق خلا کی نشاندہی کو دستاویزی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔

اعلامیے کے مطابق یہ دورہ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے اصلاحاتی اور فیلڈ بیسڈ عمل کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں