بھارت میں چلتی وین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 2 گھنٹے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر فرید آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ خاتون کو چلتی وین میں تقریباً 2 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں سڑک پر پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا، جب شادی شدہ خاتون رات کے وقت گھر جانے کے لیے سواری کا انتظار کر رہی تھیں۔ اسی دوران ایک وین میں سوار 2 نوجوانوں نے انہیں گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھایا، تاہم وین کو گڑگاؤں روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے منی پور، خواتین کے گینگ ریپ کے دلخراش واقعہ پر بھارتی حکومت سوشل میڈیا پر برہم کیوں؟

متاثرہ خاتون کو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک وین میں رکھا گیا، جہاں مبینہ طور پر ملزمان نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کی جانب سے مزاحمت اور چیخ و پکار کے باوجود ملزمان نہ رکے بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

پولیس کے مطابق رات تقریباً 3 بجے خاتون کو ایس جی ایم نگر کے راجا چوک کے قریب چلتی وین سے باہر پھینک دیا گیا۔ خاتون کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ بُری طرح زخمی ہو گئیں۔

متاثرہ خاتون نے بار بار اپنی بہن کو فون کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں بہن کے رابطہ کرنے پر واقعے کی اطلاع ملی، جس کے بعد اہلِ خانہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے چہرے پر 10 سے 12 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں گینگ ریپ کی شکار ہسپانوی خاتون سیاح پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

اگرچہ خاتون کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے، تاہم وہ شدید ذہنی صدمے میں ہیں اور تاحال ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔

متاثرہ خاتون کی بہن کے مطابق، واقعے سے ایک روز قبل شام ساڑھے 8 بجے خاتون نے فون پر بتایا تھا کہ ان کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہوا ہے اور وہ ایک دوست کے گھر جا رہی ہیں، اور 3 گھنٹے میں واپس آ جائیں گی۔

پولیس کے مطابق خاتون شادی شدہ ہیں، 3 بچوں کی ماں ہیں اور گھریلو تنازع کے باعث شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی وین بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونیورسٹی آف لاہور نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟