محسن نقوی کی اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن 10 روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شہری سہولیات میں اضافے کے لیے نئے منصوبے شروع کرنے کے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کشمیر چوک پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ’اسمارٹ انڈر پاس‘ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ وزیر داخلہ نے اس منصوبے کا بھی حتمی ڈیزائن 10 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے اور طویل عرصے سے خالی کمرشل پلاٹس کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ، پی سی بی اور سی ڈی اے کا مشترکہ منصوبہ

اجلاس میں اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن 10 روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ نیشنل پارک کے لیے مخصوص ایریا مختص کرنے اور جدید طرز کے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیڈکوارٹرز کے لیے اراضی مختص کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا اور واگزار کرائی گئی اراضی کو مفاد عامہ کے لیے بہترین انداز میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پر 8 سال بعد بھی کام نامکمل، شائقین کا انتظار آخر کب ختم ہوگا؟

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری، رینجرز اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹرز کے لیے اراضی مختص کرنے کے حوالے سے بھی مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ٹی او، ایس ایس پی آپریشنز، سی ڈی اے کے ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا کوٹلی میں انتخابی جلسہ: گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو مقررہ وقت پر ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر نے افواہوں کو مسترد کردیا

سام سنگ نے امریکا میں ملازمین کی چھانٹی کردی، نیو جرسی اور ٹیکساس کے دفاتر متاثر

نورین نیازی کے بیان پر عوام میں غم و غصہ، سیاست کی خاطر ریاست کی بے توقیری قابل قبول نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

نورین نیازی کے ریمارکس پاکستان مخالف، ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائےگی، وفاقی وزرا

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ