یوکرین میں بڑی سیاسی تبدیلی، زیلنسکی نے انٹیلیجنس چیف کو صدارتی انتظامیہ کا سربراہ مقرر کر دیا

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے جنگی حالات کے تناظر میں حکومت میں اہم رد و بدل کرتے ہوئے ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کو صدارتی انتظامیہ کی قیادت سونپ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ ختم کرانے کی کوششیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر پیوٹن سے پھر ٹیلیفونک رابطہ

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ کیریلو بودانوف کو صدارتی انتظامیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر نے ڈرون اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ماہر میخائیلو فیڈوروف کو وزیرِ دفاع نامزد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

یہ فیصلے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرین روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی حمایت یافتہ سفارتی کوششوں میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ زیلنسکی کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد قومی سلامتی، فوجی معاملات اور سفارت کاری پر زیادہ توجہ دینا ہے۔

کیریلو بودانوف نے تقرری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست کی اسٹریٹجک سیکیورٹی پر کام کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے، جبکہ صدر زیلنسکی نے عندیہ دیا ہے کہ حکومت میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم