وزیراعلیٰ مریم کا پنجاب میں سڑکوں، ہاسٹلز اور پانی کے نظام کی بہتری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کا فیصلہ

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت سڑکیں، مکانات، ہاسٹلز، واٹر انفراسٹرکچر اور سیوریج سسٹم کی تعمیر و مرمت نجی شعبے کی شراکت داری سے کی جائے گی تاکہ عوام کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پنجاب بھر میں سڑکوں اور راہداریوں کی ترقی

وزیراعلیٰ مریم نے 18 اہم صوبائی سڑکوں کے ساتھ ساتھ زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاسوں کا شیڈول جاری

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلومیٹر طویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی مدد سے دو رویہ بنایا جائے گا۔ اسی طرح 100 کلومیٹر چراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کی دو رویہ کاری کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ، علی پور، ٹی ایم پناہ روڈ، ساہیوال سمندری روڈ اور بہاولپور جھنگڑا شرقی روڈ پر اضافی کیرج وے نجی شعبے کی شراکت سے بنائی جائیں گی۔ سیالکوٹ، پسرور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد اور ڈسکہ کی سڑکوں کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے۔

واٹر انفراسٹرکچر اور سیوریج سسٹم کی بہتری

وزیراعلیٰ نے صوبے میں پرانے واٹر انفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف مقرر کیا۔ چکوال اور قصور میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے، جبکہ ان منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

ہاسٹلز اور یونیورسٹیوں میں نجی شراکت داری

اجلاس میں سرکاری یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں طلبہ کے لیے آن کیمپس رہائشی سہولیات کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ نجی شعبے کے تعاون سے ممکن اور قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کریں۔

جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات

نجی شعبے کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور دیکھ بھال کی جائے گی۔ سڑکوں پر ٹول وصول کرنے کا جدید نظام نافذ کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہترین سفر اور سہولیات فراہم کی جا سکیں، سفر کے دوران دورانیے میں کمی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا وژن

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس میں کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے شفاف ماڈل سے پنجاب اور عوام دونوں ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم کے وژن کے تحت ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں کے اعلیٰ حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (PPPA) نے سڑکوں، پانی اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پیس آف بورڈ میں روسی صدر پیوٹن کے شامل ہونے کے امکانات پر برطانیہ کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی: صحافی شہاب سلمان کی گرفتاری، پریس کلب و صحافی تنظیموں کی مذمت

حدیقہ کیانی غزہ کی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کے لیے برطانیہ کا فنڈ ریزنگ ٹور کریں گی

گل پلازہ آتشزدگی: کیا یہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ بچوں کی کارستانی ہے؟

فلسطین میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس پر دستخط، پاکستان کی اصولی اور فعال سفارت کاری کا اظہار

ویڈیو

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

خوشبودار و میٹھے آم وہ بھی سردیوں میں، کہروڑپکا کے کاشتکار نے کمال کردیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں